اول گنر فٹبال کلب لیورپول کے نگران مینجر مقرر

صرف ایک میچ نہیں بلکہ سیزن میں تیس سال کی بدترین کارکردگی نے مینجر مورینو کی چھٹی کرا دی

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

اول گنر فٹبال کلب لیورپول کے نگران مینجر مقرر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) فٹبال سیزن کے دوران بدترین ناکامیوں پر آؤٹ مینجر جوزے مورینو کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد متبادل کے طور پر اول گنر نگران مینجر کی سیٹ پر آگئے۔

(جاری ہے)

فٹبال پریمئر لیگ میں لیور پول سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی حالیہ ہار ٹیم نہیں، اس کے مینجر جوزے مورینو کے گلے پڑی گئی، صرف ایک میچ نہیں بلکہ سیزن میں تیس سال کی بدترین کارکردگی نے مینجر مورینو کی چھٹی کرا دی۔

مئی 2016ئ سے مینجر رہنے والے جوزے مورینو کو ان کے بھائی روئی فیریا کی کلب سے علیحدگی، سپر سٹار پال پوگبا سمیت اور انتظامیہ سے شدید اختلافات نے جاب سے فارغ کرا دیا۔اب لیجنڈری اول گنر کو عارضی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ ماضی کے سٹار زین الدین زیڈان اس پوسٹ کے مضبوط امیدوار ہیں البتہ سائم ون اور پوچٹینو بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی مینجر شپ حاصل کرنے کے لیے فرنٹ رنر ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :