ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی

گزشتہ روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ممتاز عالم دین کی طبیعت سنبھل گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 جنوری 2019 18:54

ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2019ء) ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی، گزشتہ روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں موجود ممتاز عالم دین کی طبیعت سنبھل گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب مکمل طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز قبل ممتاز عالم دین اورمذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ کے باعث نجی ہسپتال داخل کرادیا گیا تھا جہاں انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا۔ ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولان طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل 2 روز قبل کینیڈا سے واپس آئے تھے اور منگل کے روز انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا ۔

ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو فوری طبی امداد دی گئی اورمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹروں کی تجویزکے بعد مولانا طارق جمیل کی انجیوگرافی کی گئی اور بعد ازاں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھ سال قبل بھی مولانا طارق جمیل کو سٹنٹ ڈالا گیا تھا اور اس میں خرابی کی وجہ سے انہیں نیا سٹنٹ ڈالا گیا۔ مولانا طارق جمیل کے بھائی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر طاہر کمال نے سٹنٹ ڈالا۔

مولانا طارق جمیل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ اب انہیں 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، ترجمان نے تصدیق کی کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد ہوا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے۔ مولانا طارق جمیل کی علالت کی اطلاع ملنے پر مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی۔ لوگوں نے مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کی دعاکرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :