سیشن ججوں کو کیسز کی سماعت سے حاصل استثنیٰ ختم ،اب ٹرائل کیسز کی بھی سماعت کرینگے

ہفتہ 5 جنوری 2019 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) لاہور سمیت 36اضلاع کے سیشن ججوں کو کیسز کی سماعت سے حاصل استثنیٰ ختم ،اب سیشن ججز بھی ٹرائل کیسز کی سماعت کریں گے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

21فروری 2018ء میں سیشن ججوں کو کیسز کی سماعت سے استثنیٰ دیا گیا تھا لیکن اب عدالتوں میں زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلئے سیشن ججز باقاعدہ کیسزسنیں گے ۔ رجسٹرار لاہو ر ہائی کورٹ نے 36اضلاع کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوادیا ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ اضلاع کے سیشن ججوں کی کارکردگی رپورٹس بھی تیار کی جائیں ۔