متوقع طوفان کے باعث ڈچ فضائی کمپنی کا 150پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایمسٹرڈم کے شیپول ایئر پورٹ پر معمول کی ٹریفک صرف ایک رن وے تک محدود

منگل 8 جنوری 2019 12:32

متوقع طوفان کے باعث ڈچ فضائی کمپنی کا 150پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) ہالینڈ کی فضائی کمپنی کے ایل ایم نے ایمسٹرڈم سے ڈیڑھ سو سے زائد مسافر پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ایئر لائن کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ159تجارتی پروازیں منگل آٹھ جنوری کو ایمسٹرڈم سے یا تو روانہ ہونا تھیں یا انہیں وہاں اترنا تھا۔ یہ فیصلہ ایک بڑے متوقع طوفان کے باعث کیا گیا۔ کے ایل ایم نے جس نے فرانسیسی کمپنی ایئر فرانس کے ساتھ تجارتی اتحاد کر رکھا ہے، بتایا کہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایمسٹرڈم کے شیپول ایئر پورٹ پر منگل کے روز معمول کی ٹریفک صرف ایک رن وے تک محدود کر دی گئی گی۔ایمسٹرڈم کا یہ ایئر پورٹ یورپ کا تیسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔