مفرور سعودی لڑکی کو واپس سعودی عرب بھیج دیا جائے گا
بنکاک میں موجود سعودی لڑکی کے بارے میں تھائی نائب وزیراعظم کا اعلان
محمد عرفان منگل 8 جنوری 2019 12:30
(جاری ہے)
تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دُوسری جانب تھائی لینڈ میں سعودی ناظم الامور عبداللہ الشعیبی نے بتایا کہ سعودی سفارت خانہ اپنے کسی بھی شہری کو کسی دُوسرے مُلک کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ چونکہ لڑکی کے پاس نہ تو واپسی کا ٹکٹ ہے اور نہ ہی ہوٹل میں بُکنگ کروائی گئی ہے، اس لیے اُسے واپس سعودی مملکت ہی بھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی لڑکی رہاف القنون کے مطابق اُس نے اسلام سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اپنے سعودی والدین کے پاس سے بھاگ کر آسٹریلیا جانے کے لیے بنکاک پہنچی تھی مگر اُسے مزید آگے سفر کرنے سے روک دیا گیا ۔رہاف کے بنکاک ایئرپورٹ پہنچنے پر وہاں موجود ایک سعودی عہدے دار نے اُس کا پاسپورٹ ضبط کر لیاتھا ۔ کیونکہ اُس کے والد نے سعودی حکام کو سارے معاملے سے آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنے ولی کی مرضی کے بغیر سفر کر رہی ہے جس کی سعودی قانون میں ممانعت ہے، جس پر بنکاک میں موجود سعودی حکام حرکت میں آ گئے اور لڑکی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ سعودی اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ایک خاندان کا نجی معاملہ ہے۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے رہاف کا معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اُس کے حق میں زور شور سے آواز اُٹھانی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں #SaveRahaf کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بن چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.