پاکستان بھر میں سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 جنوری 2019 14:20

پاکستان بھر میں سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2019ء) : پاکستان بھر میں سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان میں رواں برس 2019ء میں آنے والی تعطیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کچھ تعطیلات کو چاند نظر آنے سے مشروط کیا گیا تھا جبکہ کچھ تعطیلات سرکاری سطح پر منائی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے تحت 5 فروری 2019ء بروز منگل کو کشمیر ڈے کی تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

23 مارچ 2019ء بروز ہفتہ پاکستان ڈے کی تعطیل ہوگی۔ یکم مئی 2019ء بدھ کے روز لیبر ڈے کی چھٹی ہوگی۔ عیدالفطر کی تعطیلات 5،6،7 جون کو ہوں گی۔ جبکہ عیدالضحیٰ کی تعطیلات 12،13،14 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ یوم آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ ستمبر کی 9 اور 10 تاریخ کو 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات ہوں گی۔ عید میلاد النبیﷺ 10 نومبر کو منائی جائے گی اور اس موقع پر عام تعطیل ہو گی ۔ 25 دسمبر بروز بدھ قائد اعظم کی پیدائش اور کرسمس کی تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ رواں برس 6 مئی بروز پیر اور یکم جولائی بروز پیر بینکوں میں تعطیل ہوگی۔