قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب

بدھ 9 جنوری 2019 15:05

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔