امید ہے حکومت یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کا وعدہ پورا کرے گی‘ڈاکٹر حسین محی الدین
برٹش ایجوکیشن سسٹم کے جبری نفاذ سے برصغیر میں تقسیم،نفرت،عدم مساوات اور متشدد رجحانات نے جنم لیا صدر منہاج القرآن کا الحمرا ہال میں’’ تھنک فیسٹ فورم‘‘ میں انتہا پسندی کے موضوع پر اظہار خیال
ہفتہ 12 جنوری 2019 23:13
(جاری ہے)
ہم ایک قوم کے طور پر اپنا اسلامی ،قومی اور بین الاقوامی کردار ادا نہ کر سکے۔
موجودہ حکومت نے یکساں نصاب کے نفاذ کی بات کی ہے ہم دعا گو ہیں کہ وہ اس وعدے کو بلا تاخیر پورا کریں۔تھنک فیسٹ فورم الحمرا ہال میں منعقد ہوا اور مختلف یونیورسٹیز،کالجز کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت اور انتہا پسندی کے حوالے سے سوالات کئے،میزبانی کے فرائض معروف تجزیہ نگار ،کالم نویس،دانشور سلمان عابد نے ادا کئے۔ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہاکہ اس وقت برداشت کی نہیں محبت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،لفظ برداشت کے اند ربھی ایک تلخی ہے کیونکہ برداشت با امر مجبوری کیا جاتا ہے اور آجکل صرف برداشت ہی کیا جا رہا ہے۔برداشت کے رویے کو پروان چڑھانے سے دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون فطرت ہے کہ قوموں کے رہنما جو سیاسی،سماجی،اخلاقی اصول و اقدار متعین کرتے ہیں ان میں بتدریج کمی واقع ہوتی رہتی ہے اور وہ ضوابط آئندہ نسلوں تک روح کے مطابق منتقل نہیں ہو پاتے،آج اگر مذہبی سیاسی رہنما باہم احترام اور محبت کے رشتے میں بندھیں گے تو آئندہ نسلوں میںاختلاف رائے کے باوجود احترام اور رواداری ہو گی اور اگر آج رہنما ایک دوسرے سے نفرت کرینگے توہین و تضحیک سے کام لیں گے تو آئندہ نسلیں ایک دوسرے کی عزت اور جان کے درپے ہونگی۔ڈاکٹر حسین محی الدین نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر عالمی،علاقائی آپریشنل اقدامات کے باوجود دہشتگردی ختم نہیں ہوئی،قومی جسم میں اسکا وائرس موجود ہے اس وائرس کو جب ساز گار ماحول میسر نہیں آتا تو یہ’’سائیلنٹ ‘‘ ہوجاتا ہے اور جیسے ہی موقع ملتا ہے متحرک ہو جاتا ہے۔آج کے دن تک قومی جسم کو لاحق دہشتگردی کے وائرس کا علاج نہیں کیا گیا،صرف علامات کو دبانے کی کوشش کی گئی،دہشتگردی کا وائرس فرقہ واریت، نفرت پر مبنی نظام تعلیم،نا انصافی اور عدم مساوات کے ماحول میں پرورش پاتا ہے جب تک ان بنیادی مسائل کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ نا ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا انتہا پسندی سے کوئی واسطہ نہیں تا ہم بد قسمتی سے مسلمانوں کے ایک حصے کے ا ندر انتہا پسندی جگہ بنا چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ کوئی ڈاکٹر،وکیل،فارماسسٹ یہاں تک کے کوئی ایک ڈسپنسر بھی ڈگری اور حکومتی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتا مگر اخلاق اور عقیدے کی اصلاح کا کام بغیر کسی ڈگری اور اجازت کے ہو رہاہے۔یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ طب کے ساتھ ساتھ مذہب کے اندر سے بھی عطائیت کو ختم کرے تاکہ ملک سے فرقہ واریت اور آگ اور خون کا کھیل ختم ہو سکے۔ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 3دہائی قبل مذہبی اختلاف علم کی بنیاد پر تھا جب سے مدارس کی سیاسی اور معاشی وابستگیاں قائم ہوئی ہیں تب سے مذہبی اختلاف نے جنگ و جدل کی شکل اختیار کر لی ہے۔اسکا تدارک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروانا عوام اور سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک نا قابل تردید حقیقت ہے کہ 80فی صد مدارس کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے جڑے ہوئے ہیں اور بڑھتے ہوئے تشدد اور انتہا پسندی کی یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے۔انہوں نے اہم ایشو پرنوجوانوں کے ساتھ علمی مباحثہ رکھنے پر ’’تھنک فیسٹ فورم‘‘ کو مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوانوں کی فکری اصلاح کیلئے اس نوع کا مکالمہ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کی سمت کو درست کرنا ہے قطع نظرا س کے کہ ہم دوسروں کے معاملات میں خود کو الجھائے رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.