سالہ میوراکے معمر ترین فٹبالر ہونے کے ریکارڈ میں مزید توسیع

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) سابق جاپانی اسٹرائیکر کازویوشی میورا نے اپنے معمر ترین پروفیشنل فٹبالر ہونے کے ریکارڈ میں مزید توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کازویوشی ا?ئندہ ماہ 52 برس کے ہوجائیں گے تاہم انھوں نے جے لیگ کلب یوکوہاما کے ساتھ نیا کنٹریکٹ کرلیا، وہ مقامی فٹبال حلقوں میں ’کنگ کازو‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انھیں جاپان لیگ میں حصہ لینے والے معمر ترین فٹبالر کا پہلے سے ہی اعزاز حاصل ہے، وہ 60 برس کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :