پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کا اجلاس، پیرا میڈیکس کے مسائل پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا

منگل 15 جنوری 2019 16:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کا اہم اجلاس ہدایت الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیرا میڈیکس کے مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی جبکہ تمام اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے تمام پیرا میڈیکس کا 17 جنوری 2019ء کو جنرل بادی اجلاس بلایا جائے جس میں پیرا میڈیکس کے اہم اجلاس پر بات چیت کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشن کی طرف سے 29 جنوری 2019ء کو پشاور میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرے پر بھی مشاورت کی گئی۔