جڑواں بہنوں نے ایک ہی وقت میں اپنے مشترکہ بوائے فرینڈ سے حاملہ ہونے کی خواہش ظاہر کر دی

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی جڑواں بہنوں لوسی اور اینا کے کئی سالوں سے 35 سالہ بوئے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 15:05

جڑواں بہنوں نے ایک ہی وقت میں اپنے مشترکہ بوائے فرینڈ سے حاملہ ہونے ..
آسٹریلیا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2019ء) یوں تو دنیا بھر میں کئی جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں جن کی ظاہری شکل کے ساتھ ساتھ عادتیں بھی ایک جیسی ہوتی ہیں تاہم آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں لوسی اور اینا کو دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل جڑواں بہنیں قرار دے دیا جاتا ہے۔اینا اور لوسی اس بات پر فخر محسوس کرتی ہیں کہ انہیں دنیا بھر میں سب زیادہ ہم شکل جڑواں بہنوں کے طور پر جانا جاتا ہے۔

لیکن دونوں بہنوں کی نہ صرف شکل اور مسکراہٹ ایک جیسی ہے بلکہ دنوں میں گہری دوستی بھی ہے یہی وجہ ہے کہ دنوں بہنوں کا ایک بوائے فرینڈ ہے جب کہ یہاں پر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جڑواں بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہی شخص سے شادی کریں گی۔اس بات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی شو پر کیا۔

(جاری ہے)

دونوں بہنوں کے 2012ء سے 35 سالہ بوائے فرینڈ بین بائرن کے ساتھ تعلقات ہیں تاہم اب دونوں بہنیں اپنے اکلوتے بوائے فرینڈ سے شادی کی بھی خواہشمند ہیں۔

لیکن بات صرف ایک ہی مرد سے شادی کی خواہش کی حد تک محدود نہیں رہی دونوں بہنوں نے ایک ٹی وی شو پر ایسا بیان دیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ لوسی اور اینا کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف ایک ہی مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں بلکہ ایک ہی وقت پر حاملہ بھی ہونا چاہتی ہیں اگر ایسا ممکن ہو جائے تو دونوں بہنوں کے بچے آپس میں بہن بھائی بھی ہوں گے جب کہ کزنز بھی ہوں گے۔

جڑواں بہنوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی وقت میں حاملہ ہونے کا آئیڈیا انہیں اپنی والدہ سے آیا۔اینا کا کہنا ہے کہ اگر وہ حاملہ ہوئی تو یہ یقینی بات ہے کہ لوسی بھی اسی وقت حاملہ ہو جائے گی کیونکہ ایک ہی وقت پر حاملہ ہونا فطری ہو گا۔جڑواں بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں تاہم قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔واضح رہے آسٹریلیا میں میرج ایکٹ 1961ء کے تحت ایک سے زائد شادیاں کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :