مری، آئیسکو کا کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 21:48

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) آئیسکو اسلام آباد کے ایڈیشنل چیف انجینئر چوہدری شوکت علی اور ایکسئین بھارہ کہو ڈویثرن عاصم سولنگی 19 جنوری بروز ہفتہ صبح دس بجے آئیسکو کے دفتر پنڈی پوائنٹ مری میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں جس میںآئیسکو اسلام آبادکے اعلیٰ افسران عوام کی شکایات سنے گے اور موقع پر مسائل کو حل کرنے کے احکاما ت بھی جاری کرینگے،ترجمان آئیسکو اسلام نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ان کے مسائل کا فوری ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :