صحتمند ماحول کے لیے کھیل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سکھر

جمعرات 17 جنوری 2019 13:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سکھر سائیں ڈنو نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف طالبات کی ذہنی نشو نما ہوتی ہے بلکہ تعلیم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گرلز ڈگری کالج سکھر میں کھیلوں کے مقابلوں والے ہفتے کے اختتام پر اختتامی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ طالبات کے لیے کھیل بھی انتھائی ضروری ہے کیونکہ مقابلوں سے ان میں حوصلا افزائی پید اہوتی ہے اس لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے مختلف کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں اس موقع پر کالج کی پرنسپال شمیم اختر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری طور پر ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں سے طالبات میں جیتنے کا جذبہ بیدا ر ہوتا ہے صحتمند ماحول اور بہتر تعلیم کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں آخر میں مختلف کھیلوںکے مقابلوں میں جیتنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :