وفاقی حکومت نے پانی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئی ڈیموں کی گنجائش میں اضافہ کیا، ذرائع

وزرات آبی وسائل

جمعرات 17 جنوری 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی حکومت نے پانی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے موجودہ ڈیموں کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے جس کے تحت منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 2.88 ملین ایکڑ فٹ ، گومل زام ڈیم کی گنجائش 0.892 ملین ایکڑ فٹ ، ست پارہ ڈیم کی گنجائش 0.053 ملین ایکڑ فٹ اور دروٹ ڈیم کی گنجائش 0.089 ملین ایکڑ فٹ ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزرات آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی طرف سے آبی وسائل میں اضافہ پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔ان ڈیموں کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ حکومت کے ان اقدمات کاحصہ ہے جس سے ان چاروں ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 3.914 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :