36اضلاع کے محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:41

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جہلم سمیت پنجاب بھر کی36اضلاع کے محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

متوقع افسران کی تقرری کے لئے انٹرویو زکو سلسلہ مکمل ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں گزشتہ ہفتہ کو صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹروں کے انٹرویو کے لئے ایک بورڈ تشکیل دیا گیا، بورڈ نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ڈاکٹروں کے انٹرویو کئے ، ملنے والی معلومات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں تعینات ہونے والے سی ای اوز کے انٹرویو مکمل ہو چکے ہیں ۔

اور رواں ماہ نئے سی ای اوزتعیناتی کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔