خیرپور سے 3روز قبل پراسرار طریقے سے گم ہونے والی 8سالہ بچی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سینئر صحافی کی کوشش سے کراچی سے بازیاب

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) خیرپور سے 3روز قبل پراسرار طریقے سے گم ہونے والی خیرپور انجمن تاجران کے نائب صدر رشید پھلپوٹو کی لے پالک 8سالہ بچی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں اور سینئر صحافی کی کوشش سے کراچی سے مل گئی۔بچی کو گھر سے ٹرین کے ذریعے غائب کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ورثاء نے بچی کو بازیاب کرانے پرڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا شکریہ اداکیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی فیض آباد کالونی سے تین روز قبل پراسرار طورپر گم ہونے والی بچی کا سراغ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں اور سینئر صحافی ز صوفی اسحاق کی ذاتی کاوشوں بدولت لگایا گیا۔ڈی ایس پی اور صحافی کو کراچی خمیسو گوٹھ میں حال رہائش ذوالفقار علی عباسی نے فون کرکے بتایاکہ ان کے ساڑھو نثار عباسی تین روز قبل رحیم یار خان میں شادی کی تقریب سے فارغ ہوکر اپنے گھرکراچی جارہے تھے کہ انہیں خیرپور ریلوے اسٹیشن سے ایک 8سالہ کومل نامی بچی ہزارہ ٹرین میں سوار ہوکر ان کے قریب آکر بیٹھ گئی اسی اثناء میں مشکوک حالت میں دو نامعلوم افراد بچی سے مسلسل رابطے میں تھے جب دیگر مسافروں کو بچی کے ساتھ دونوںافراد کی مشکوک حرکات نظر آئی تو بچی کو اپنے پاس سے ادھر ادھر جانے نہیں دیا بالاآخر دونوں مشکوک افراد نے زبردستی بچی کو ساتھ لی جانے کی کوشش کی مسافروں کی مزاحمت پردونوں افراد بھاگ گئے تو بچی کو مسافروں نے اپنے پاس رکھا دوسرے دن انہوں نے ڈی ایس پی مہدی رضا آرائیںاور صحافی صوفی اسحاق سومرو سے کراچی خمیسو گوٹھ میں حال رہائش ذوالفقار علی عباسی نے فون کرکے بتایاکہ انہیں خیرپور شہر سے تعلق رکھنے والی 8سالہ کومل نامی بچی ٹرین سے ملی ہے جو اپنے والد کانام رشید پھلپوٹوبتارہی ہے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مہدی رضا آرائیں اور صحافی اسحاق نے بچی کے ورثاء سے رابطہ کرکے کراچی پہنچے اوربچی کو کراچی سے خیرپور لے آئے۔

(جاری ہے)

رشید پھلپوٹو کے مطابق 8سالہ کومل نامی بچی ان کی لے پالک بیٹی ہے جب کہ بازیاب ہونے والی بچی کومل نے بتایاکہ اسے محمد علی اور سجادساجو جوسرائیکی بولی بول رہے تھے اسے گھر سے اسٹیشن تک ساتھ لے گئے اور انہیں کہاکہ وہ سموسے اور برگر لے کر آرہے ہیں پھر وہ اسے ٹرین میں بٹھاکر غائب ہوگئے تھے۔بچی کے مطابق انہیں گھر سے کراچی لے جانے والے افراد ان سے کراچی میں بھیک منگوانے کی باتیں کررہے تھے ۔

گم ہونے والی بچی کے گھر پہنچنے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مٹھائی تقسیم کی گئی ۔علاقہ مکینوں بچی کو ورثاء اور ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں اور سینئر صحافی صوفی محمد اسحاق کی کوششوں سے بچی کی بازیابی پر انہیں شاباش اور شکریہ کا اظہار کیا۔