بیلا روس کے سائنسدانوں نے کینسر کا جدید ترین علاج ’’سی اے آر-سیل تھراپی‘‘ دریافت کرلیا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:30

بیلا روس کے سائنسدانوں نے کینسر کا جدید ترین علاج ’’سی اے آر-سیل تھراپی‘‘ ..
منسک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بیلا روس کے سائنسدانوں نے کینسر کا جدید ترین علاج ’’سی اے آر-سیل تھراپی‘‘ دریافت کر لیا۔

(جاری ہے)

بیلا روس کے نیشنل سنٹر فار پیڈیاٹرک اونکالوجی،ہیماٹولوجی اینڈ امیونولوجی کے ڈائریکٹر اولگا الینیکا نے کہا ہے کہ انھوں نے خاص طور بچوں میں کینسر کے خاتمے کے لئے جدید طریقہ علاج’’سی اے آر-سیل تھراپی‘‘(کار سیل تھراپی یا امیونوتھراپی) دریافت کیا ہے جس میں مریض کے ہی جنیاتی طور تیار کردہ قوت مدافعت کے خلیوں(ٹی لمفوسائٹس)کو استعمال کیا جاتا ہے جو مریض کی قوت مدافعت کو اس قابل بنا دیتے ہیں کہ وہ خود بخود کینسر کے خلیوں پر حملہ کر کے اسے ختم کر سکے۔

انھوں نے بتایا کہ اس طریقہ علاج سے مرض سے صحت یابی کی شرح 75 سے 90 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :