رائٹ ٹوپبلک سروس کمیشن قانون کو 3ماہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع تک بھی توسیع دی جارہی ہے، چیف کمشنر مشتاق جدون
جمعہ 18 جنوری 2019 22:46
(جاری ہے)
اس موقع پر کمشنر آرٹی ایس سید مبشرحسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوہاٹ شاہ نوازنوید،کمیشن کے سیکرٹری واصل نواز،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شاکراللہ اورمنتخب مقامی حکومتوں کے ناظمین ،کونسلرزاورمیڈیاکے نمائندے موجود تھے۔
چیف کمشنرنے اپنے خطاب میں خدمات تک رسائی کے قانون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنرز کوضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین بنایاہے ۔ صوبائی حکومت نے اس قانون کے تحت سرکاری محکموں اور اداروں کو19اہم خدمات بشمول ایف آئی آراور روزنامچہ کااندراج،ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ،زمین کی حدود کا تعین،رجسٹرڈ دستاویزات کے مصدقہ کاپیوں کا اجراء،فرد،پیدائش/اموات سرٹیفیکیٹ،بلڈنگ پلان،شہر کی چاردیواری کے اندر اور باہر کاروباری عمارت کے نقشے کی منظوری ،ہسپتال میں ایمرجنسی سروس،ڈرگ لائسنس کا اجراء،ڈرائیونگ لائسنس کااجراء و تجدید،اسلحہ لائسنس ، مقامی زکواة کمیٹی کو فنڈز کا اجراء و دیگر فنڈز و وظائف،پانی کا کنکشن،عمارتی نقشے کی منظوری،پینے کے پانی کی فراہمی ، کوڑاکرکٹ کی صفائی ،ووڈ پرمٹ/ پرمٹ عمارتی لکڑی اورگاڑی کی رجسٹریشن کی خدمات کی مقررہ مدت میں فراہمی کا پابند کیا ہے اگر عوام کو ان خدمات کے حصول میں کوئی مشکل ہو تو متعلقہ ضلع مانیٹرنگ آفیسر،فوکل پرسن ،ضلعی افسران،ڈپٹی کمشنریا براہ راست چیف کمشنر آر ٹی ایس سے رابطہ کرسکتے ہیںکوتاہی کے مرتکب افسر کے خلاف نہ صرف کارروائی ہو گی بلکہ اس سے جرمانہ بھی وصول کرکے متاثرہ شخص کو دیا جائے گا۔مشتاق جدون نے منتخب مقامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مذکورہ قانون کے بارے میں عوامی سطح پرشعوراجا گرکرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ عوام اس قانون کے ثمرات سے مستفید ہوں۔ شرکاء سمینار نے صوبائی حکومت کی عوامی خدمات کے قوانین کے اجراء کو سراہا ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.