دپیکا کو ہمیشہ ہر چیز پر پہلی ترجیح دینے کی کوشش کی ہے،رنویر سنگھ

نہیں چاہتا تھا دپیکا کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکالوں، اس لئے شادی کے بعد خود ان کے گھر منتقل ہوگیا ہوں، انٹرویو

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:34

دپیکا کو ہمیشہ ہر چیز پر پہلی ترجیح دینے کی کوشش کی ہے،رنویر سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) گزشتہ برس شادی کے آخر میں بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ نے شادی کے بعد اپنے گھر میں رہنے کے بجائے اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے گھر میں منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ بچپن سے ہی میں نے شادیاں دیکھیں اور محسوس کیا کہ لڑکی کا لڑکے کے گھرمیں منتقل ہونا ضروری نہیں، اس کے علاوہ میں نہیں چاہتا تھا کہ کو ان کے کمفرٹ زون سے باہرنکالوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے کہا کہ میرے نزدیک دپیکا اوران کا آرام میری پہلی ترجیح ہے اور میں نے ہمیشہ ہر چیز پر دپیکا کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے،لہٰذا میں دپیکا کو اپنے گھر میں شفٹ کرنے کی بجائے خود ان کے گھرمیں شفٹ ہوگیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :