سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں احتسا ب عدالت کی سزا کے خلاف اپیل و نیب کی سزا بڑھانے اور ہل میٹل میں بریت کے خلاف درخواست کی سماعت پرسوں ہوگی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:45

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں احتسا ب عدالت کی سزا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں احتسا ب عدالت کی سزا کے خلاف اپیل اور نیب کی سزا بڑھانے اور ہل میٹل میں بریت کے خلاف درخواست کی سماعت پرسوں ( پیر کو) ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔ بنچ نواز شریف کی ہل میٹل کیس میں بریت اور العزیزیہ کیس میں سزا میں اضافے کی نیب کی درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔