پاکستان مسلم لیگ کے حکمران اتحاد سے تحفظات میں اضافہ، ایشوز پر بھی کوئی مشاورت نہیں کی، اختلافات بڑھنے لگے ہیں ، سینیٹر کامل علی آغا
اعلیٰ قیادت کو دو ماہ میں کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود حالات میں بہتری کی بجائے خرابی میں اضافہ ہوا ،ترجمان پاکستان مسلم لیگ پی ٹی آئی سے اتحاد وسیع تر ملکی مفاد میں ہے ۔ ،پہلے بھی کولیشن میں رہے لیکن اتحادیوں سے اتنا بُرا سلوک دیکھنے میں نہیں آیا ،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
ہفتہ 19 جنوری 2019 23:19
(جاری ہے)
کامل علی آغا نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات اور مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں سے بار بار اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا گیا لیکن پچھلے دوماہ میں بار بار توجہ دلانے اور بتانے کے باوجود بے حسی کے باعث معامالات سیدھے اور بہتر ہونے کے برعکس تحفظات میں اضافہ سے معاملات مزیدپیچیدہ اور خراب ہوتے چلے گئے۔
یہاں تک کہ ہمارے ایک نہایت فعال اوربہترین شہرت کے حامل صوبائی وزیر کو صورتحال سے تنگ اور ما یوس ہو کر پارٹی قیادت کو استفیٰ پیش کرنا پڑا ۔ترجمان نے کہاکہ وسیع تر ملکی مفاد میں اتحاد کا مقصدیہ ہے کہ تمام اتحادیوں کو ملک اور عوام کی بہتری کے کاموں میں برابرکا شریک کیا جائے۔ یہ نہ ہو کہ اتحادی جماعت کی پروا نہ کی جائے اتحادی جماعت کے ارکان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جائے اور انکے تحفظات کو دور کرنیکی بجائے ان میں دن بدن اضافہ ہو تا جائے۔ اس صورتحال میں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات بہتری کی بجائے خرابی کی طرف جائیں گئے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.