راولپنڈی، گھر میں آتشزدگی میں بچے سمیت2خواتین جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں بچے سمیت2خواتین جاں بحقن ہوگئیںبروقت اطلاع کے باوجود ریسکیو1122بروقت نہ پہنچ سکی جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈھوک چوہدریاں میں واقع فلیٹ میں رات کو گیس کی بندش کے باعث چولہا کھلا رہ جانے سے گیس لیک ہوتی رہی دوبارہ ماچس جلانے سے زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 13سالہ فہد کیانی ،شبنم کیانی اور حمیرا نشاط جھلس کر جاں بحق ہو گئے متوفیان کا تعلق گوجرخان کے علاقے سکھو سے ہے متوفیہ شبنم کیانی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آرمی پبلک سکول میں ٹیچر تھی جبکہ اس کا بھتیجافہد بھی اسی سکول میں زیر تعلیم تھا پولیس کے مطابق فلیٹ میں صرف یہی 3افرادرہائش پذیر تھے ادھرریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو صبح سوا 6 بجے ڈھوک چوہدریاں میں واقع چکلالہ اسکیم تھری کے ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع دی گئی، تاہم جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں تو وہاں 3 افراد کی لاشیں موجود تھیںواضح رہے کہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں گیس لیکج سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں4 دن میں 2 واقعات کے دوران 7افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں قبل ازیں15نومبرکو بھی راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق ہوگئی تھیںابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں آگ گیس کا کمپریسر پھٹنے سے لگی تھی۔