والدین نومولود بچوں کو موسمی شدت سے بچائیں، سیکرٹری اطلاعات ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن رحیم یارخان

پیر 21 جنوری 2019 21:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) موسم سرما میں بارش اور شدید سردی میں نومولود بچوں کو والدین موسمی شدت سے بچائیں، ان خیالات کا اظہار ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن رحیم یارخان کے سیکرٹری اطلاعات ہومیوپیتھک ڈاکٹر آفتاب اسلم وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بارش سے جہاں بہت سی بیماریوں سے قدرتی طور پر چھٹکارا حاصل ہوگا وہیں موسمی شدت کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں لوگ خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ گرم مشروبات اور موسمی پھل کا استعمال کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھی میں نمونیہ، کھانسی، نزلہ زکام سمیت تمام امراض کا شافی علاج موجود ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہومیوپیتھی کی سرپرستی کرے تو اس سے صحت کے میدان میں کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :