جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی تحقیقات افسران کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار

16 ٹیموں کیلئے 64 افسران درکار ہیں تفتیش میں تاخیر کا امکان

پیر 21 جنوری 2019 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی تحقیقات افسران کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ، 16 ٹیموں کیلئے 64 افسران درکار ہیں تفتیش میں تاخیر کا امکان ہے میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی جعلی اکاؤنٹس کے 16 مقدمات پر 16 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے گی اور ہم ٹیم کے لئے 2 تفتیشی افسر ، ایک کیس افسرا اور ایک لیگل افسر درکار ہے اس طرح نیب کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کل 64 افراد درکار ہیں اور 64 افسران کی تعیناتی کے لئے نیب راولپنڈی کو مشکلات کا سامنا ہے اور محدود افسران کے باعث تفتیش تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔