آسٹریلین اوپن ٹینس، شوئی زینگ اور سمانتھا سٹوسر نے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،

جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

منگل 22 جنوری 2019 14:18

آسٹریلین اوپن ٹینس، شوئی زینگ اور سمانتھا سٹوسر نے ویمنز ڈبلز سیمی ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چینی کھلاڑی شوئی زینگ اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار سمانتھا سٹوسر نے پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فاتح جوری نے کوارٹر فائنل میچ میں میگا ایونٹ میں ویمنز ڈبلز میں شامل جمہوریہ چیک کی کترینا سینیا کووا اور انکی ہم وطن باربورہ کریجیکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر باہر کردیا۔

منگل کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شوئی زینگ اور سمانتھا سٹوسر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کترینا سینیا کووا اور انکی ہم وطن باربورہ کریجیکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 7-6(7-2) اور 7-6(7-4) سے شکست دے کر لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :