جرمن سفیرکا پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار،

وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مراد سعیدکی تعریف کی

منگل 22 جنوری 2019 14:18

جرمن سفیرکا پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جان کر نہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اپنے اہل خانہ کو ایک تحفہ بھیجا ہے۔انہوں نے ڈاکخانے پر عمدہ سہولیات اور دوستانہ ملازمین فراہم کرنے پر وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مراد سعیدکی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :