بلوچستان میں تیسری یوفون فٹبال چیمپیئن شپ 4 مارچ سے شروع ہوگی
پاکستانی موبائل کمپنی یوفون نے رواں سال بھی بلوچستان میں نوجوانوں کے پسندیدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے
منگل 22 جنوری 2019 13:02
ترجمان یوفون نے بتایا، "بلوچستان کے نوجوانوں میں فٹبال بہت مقبول کھیل ہے اور یوفون کی طرف سے ہم ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور قومی سطح پر ملکی نمائندگی کے لئے موزوں پلیٹ فارم کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں"۔
(جاری ہے)
گزشتہ دو ایڈیشنز میں اپنی مقبولیت کی وجہ سے یوفون نے رواں سال ٹورنامنٹ میں دو مزید شہروں کو شامل کیا ہے۔
رواں سال اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائرز مرحلے میں 48 ٹیموں کے 720 نوجوان فٹبالرز حصہ لیں گے جس کا آغاز بیک وقت گوادر اور پنجگور سے ہوگا۔
یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس چیمپئین شپ کے انعقاد سے صوبے میں فٹبال کو مزید فروغ ملے گا اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فٹبال کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ یوفون کے برانڈ ایمبسڈر اور نیشنل فٹبال ٹیم اسٹار فضل محمد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں جو نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کوچنگ اور مشورے فراہم کریں گے۔ اس اقدام سے یوفون کا بلوچستان کے لوگوں کے لئے عزم ظاہر ہوتا ہے اور کمپنی کی ٹیگ لائن 'تم ہی تو ہو' کی توثیق ہوتی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.