ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ،ڈپٹی کمشنرقصور

منگل 22 جنوری 2019 17:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ، قصور شہر سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور میونسپل کمیٹیوں کے علاقہ جات میں خصوصی صفائی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھایا جارہا ہے، تجاوزات کے خاتمہ، شہری علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے متعلقہ افسران اور عملہ اسی جذبے سے کام جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ اور صفائی مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ سے جاری خصوصی انسداد تجاوزات مہم اور صفائی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز یوسف شاہ ٹائون، گرلز کالج قصور، مصطفی آباد، ماڈل بازار ، بھٹہ گوریاںکے علاقہ سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کر دیے گئے ہیں ، ریسکیو1122آفس کے سامنے سیوریج نالہ کی ڈی سلٹنگ بھی کر دی گئی ہے، ضلع کونسل کی خصوصی ٹیم نے یونین کونسل بھاگیانہ دیپالپور روڈ کے علاقہ سے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد روڈ کو برابر کرکے گذرگاہ کو کھلا اور قابل استعمال بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ چونیاں سمیت تمام تحصیلوں میں ٹیموں نے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنا دیا ، میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن،میونسپل کمیٹی کھڈیاں ، میونسپل کمیٹی کنگن پور ، میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ٹیموں نے دیپالپور روڈ سمیت ریلوے لائن، چھانگا مانگا کیساتھ نالہ کی ڈی سلٹنگ کرکے نکاسی آب کی رکاوٹوں کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور نہیں اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں سے تجاوزات ختم کی گئی ہیں اور صفائی کی گئی ہے ان کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے کسی صورت بھی دوبارہ تجاوزات قائم ہونے دی جائیں نہ ہی کوڑا کرکٹ جمع ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :