چکوال،چار افراد نے حملہ آور ہوکر خاتون اور اسکے بیٹوں کو زخمی کردیا

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قصبہ ربال تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں چار افراد نے حملہ آور ہوکر خاتون اور اسکے بیٹوں کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

عفت زہرہ زوجہ محمد آزاد ساکن ربال نے تحریری درخواست دی کہ اس کا خاوند کراچی میں ملازمت کرتا ہے ، احمد خان ولد ومن خان اسکا ہمسائیہ ہے جس نے اسے کہا کہ ان لوگوں نے نالی اس کی جگہ پر بنائی ہوئی ہے جس پر اس نے اسے کہا کہ اگر یہ نالی تمہاری جگہ پر بنی ہے تو اسے ختم کردیں گے ، تھوڑی دیر بعد اس کا بیٹا نجف عباس ، توقیر مسلح کسی پسران احمد خان، وقاص ولد قمر عباس ، احمد خان آگئے اور اسے اور اسکے بیٹوں کیساتھ لڑائی جھگڑا کرنے لگے۔

جنہوں نے باہم صلاح و مشورہ ہوکر ان کیساتھ لڑائی جھگڑا کیا اور انہیں ناحق مضروب کیا۔اے ایس آئی مختار احمد نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔