انسداد منشیات کے لئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس

منشیات سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

منگل 22 جنوری 2019 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) انسداد منشیات کے لئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے اجلاس میں منشیات سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منگل کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام ملک کے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کااجلاس ہیڈکوارٹر اے این ایف راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سیکرٹری منسٹری آف نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک کے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اجلاس کا مقصد منشیات سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی اعلی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :