گوجرانوالہ میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) سٹی سرکل گوجرانوالہ میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے،ماہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں 133بجلی چور پکڑے گئے،67کے خلاف ایف آئی درج ہوئیں جبکہ بجلی چوروں کو56لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں کی ہدایات پرگیپکوسٹی سرکل گوجرانوالہ میں بجلی چوروں کے خلاف ماہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب مشترکہ کاروائیوں کی نتیجہ میں133بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والے بجلی چوروں کو 3 لاکھ 66ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں56لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرکے اندرج کیلئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں ۔چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خاں نے کہا کہ بجلی چوری ناقابلِ معافی جُرم ہے حکومتی پالیسی کے مطابق گیپکو سے بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جائیں گے،۔

متعلقہ عنوان :