قرآن پاک نے علم اور تعلیم کی اہمیت واضح کی ، آر پی او طارق عباس قریشی

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قرآن مجید پہلی الہامی کتاب ہے جس نے انسان کو حصول علم کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

قرآن پاک نے علم اور تعلیم کی اہمیت واضح کی علم کو عام کیا حصول علم کو لازمی قرار دیا ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے گلی بدروں کلاں بازار چوڑیگراں میں نجی سکول کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی نے افتتاحی تقریب کے بہترین انتظامات پر سکول منتظمین اوراساتذہ کی کارکردگی کی تعریف کی، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور مہمانان گرامی کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیںاور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :