رافیل نڈال اور سٹیفانوس کے درمیان آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا پہلا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 23 جنوری 2019 12:26

رافیل نڈال اور سٹیفانوس کے درمیان آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کے درمیان آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا پہلا سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہسپانوی سٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میچ میں امریکن کھلاڑی تیافو کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی کھلاڑی باٹیسٹا آگٹ کو مات دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سیمی فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :