رونالڈو کو ایک تصویر شیئر کرنا مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید، نئے تنازع کی زد میں آگئے

بدھ 23 جنوری 2019 23:07

رونالڈو کو ایک تصویر شیئر کرنا مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید، نئے تنازع ..
میڈریڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے جس کے بعد اٴْن کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھڑا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی ایک سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیوٹ جہاز میں سفر کررہے تھے۔ تصویر پر تنقید اس لیے ہوئی کیونکہ کارڈف کی ٹیم سے کھیلنے والے فٹبالر امیلانو صلاح کا طیارہ لاپتہ ہے اور اٴْن کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

پرتگالی میڈیا کے مطابق ایک جنگل سے لاپتہ جہاز کا ملبہ ملگ گیا مگر اٴْن کی تلاش اب تک جاری ہے۔ایمالانو کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پرتگالی صحافی نے رونالڈو کو تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’یہ ایسی تصویر شیئر کرنے کا دن نہیں ہے‘۔ پرتگالی اسٹار فٹبالر نے سماجی رابطے پر ہونے والی تنقید کے باوجود اپنی تصویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری تصویر سے صلاح کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے اور امید ہے جلد واپس آجائے گا‘۔۔

متعلقہ عنوان :