برف باری سے گلیات میں کنڈلہ کے مقام پر 10سے زا ئد سیا ح چارروزسے محصور

مقامی افرادکے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ،حکو متی ادارو ں سے امدادکی اپیل

جمعرات 24 جنوری 2019 00:30

ایبٹ آباد۔ 20 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء)برف باری سے گلیات میں کنڈلہ کے مقام پر 10سے زا ئدسیا ح چارروزسے محصور ہوگئے ،مقامی افرادکے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ،حکو متی ادارو ں سے امدادکی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گلیا ت میں ہونے والی برف باری سے کنڈلہ کے مقام پر10سے زائدسیاح محصورہیں جھنو ں نے مقا می افرادکے گھروں میں پناہ لے رکھی ہے، چارسدہ کے رہا ئشی احسان الحق کاکہناہے کہ وہ فیملی کے ہمراہ گلیا ت آ ئے لیکن برف باری سے گا ڑیا ں مکمل طور پر پھنس گئی ہیں اور تما م سیا ح مقا می لوگو ں کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، میں خود بھی بیمار ہو ں جبکہ میری فیملی کے لوگ بھی شدید بیمار ہیں، علاقے میں تین فٹ سے زائد برف موجودہے اورمتعددگاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں لیکن چار روز گزرنے کے باوجود بھی کسی قسم کی کوئی امدادی کاروائی نہیں کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آ بادنے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ وہ پھنسے ہوئے سیاحوںسے رابطے میں ہیں ، خیبر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی و دیگرادارے روڈ کھو لنے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آ ج صبح تک تما م پھنسے ہو ئے سیاحوں کو ریسکیوکرلیاجا ئے گا۔