پانی کی کمی ملک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ، یہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا معاملہ ہے، پانی کی بچت اور آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے،

مستقبل کی آبی ضروریات کیلئے ہمیں جامع پالیسی مرتب کرنا ہو گی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آبی مسائل سے متعلق حصار فائونڈیشن کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال

جمعرات 24 جنوری 2019 19:58

پانی کی کمی ملک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ، یہ ہماری آنے والی نسلوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی کی کمی ملک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا معاملہ ہے، پانی کی بچت اور آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، مستقبل کی آبی ضروریات کیلئے ہمیں جامع پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایوان صدر میں آبی مسائل سے متعلق حصار فائونڈیشن کی بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ پانی کی بچت اور تحفظ وقت کی ضرورت ہے، ہمیں ملک کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک جامع اور ٹھوس آبی پالیسی تیار کرنا ہو گی اور اس مقصد کیلئے ایک جامع مسودہ تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ درست فیصلے کرنے کیلئے تجزیہ کیا جا سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں پانی کی بچت اور پانی کو محفوظ بنانے کیلئے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ اس معاملہ پر مزید تحقیق کیلئے تمام جامعات اور متعلقہ محکموں کو بنیاد فراہم کرنی چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے آبی تحفظ کے بارے میں عوامی شعور میں اضافہ اشد ضروری ہے۔