معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ میں گروپ کا قیام

ہفتہ 26 جنوری 2019 12:20

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) جاپان اور دیگر ممالک نے اقوام متحدہ میں ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے اقوام متحدہ کے ہدف کا حصول ہے۔مندوبین نے 24 جنوری کو پہلے عالمی یوم تعلیم پر گروپ آف فرینڈز فار ایجوکیشن اینڈ لائف لانگ لرننگ کو تشکیل دیا ہے جو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

2015ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پائیدار ترقی کے اہداف یا ایس ڈی جیز کو منظور کیا تھا جس کے تحت غربت کے خاتمے اور معیاری تعلیم کے حصول کو 2030ء تک حاصل کیا جائے گا۔ایشیا اور افریقا میں تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کے منصفانہ مواقع مہیا کرنے اور اساتذہ کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یہ گروپ کوششیں کرے گا۔اقوام متحدہ میں جاپان کے سفیر کورو بیشو کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 سالوں سے جاپان نے افریقا میں تعلیم اور جنوب مشرقی ایشیا میں انجینئرز کی تربیت کے لیے معاونت فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے تجربات سے دیگر ممالک کو مستفید کرے۔