قبائلی اضلاع میں 19 تحصیل میونسپل قائم ،اعلامیہ جاری

میونسپل دفاتر کے قیام کے پس پردہ مقاصد کا حصول بھی یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت

ہفتہ 2 فروری 2019 20:16

قبائلی اضلاع میں 19 تحصیل میونسپل قائم ،اعلامیہ جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر قبائلی اضلاع میں 19 تحصیل میونسپل قائم کی گئی ہیں ۔ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں سماجی خدمات کے اداروں کو متحرک کرنے اور وہاں متعلقہ محکموں کے دفاتر قائم کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے خصوصی طور پر میونسپل دفاتر کے قیام کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے قبائلی اضلاع میں 19 تحصیل میونسپل قائم کر دی گئی ہیں جبکہ چھ سب ڈویژن میں بھی میونسپل دفاتر قائم کئے جارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کی طرف سے جاری باضابطہ اعلامیے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی ہے کہ میونسپل دفاتر کے قیام کے پس پردہ مقاصد کا حصول بھی یقینی بنایا جائے اور قبائلی عوام کو ان کی توقعات کے مطابق خدمات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قبائل نے ایک طویل عرصے تک بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے تاہم اب محرومیوں کا دور ختم ہونے کو ہے ۔ ہم اپنے قبائل کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :