غزل شاہ کی سالگرہ تقریب کل الفلاح تھیٹرمیں منعقدہو گی

سالگرہ تقریب میں میوزیکل شوکا انعقادبھی کیا جارہا ہے جس میں معروف گلوکارپرفارم کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 فروری 2019 12:26

غزل شاہ کی سالگرہ تقریب کل الفلاح تھیٹرمیں منعقدہو گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) معروف ماڈل اداکارہ و برکھا پروڈکشن کی سی ای او غزل شاہ کی سالگرہ تقریب کل 13فروری کوالفلاح تھیٹر لاہور میں منعقدہو گی،تقریب میں شوبز اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ،جس کیلئے غزل شاہ نے اسپیشل تقریب کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اوردعوت نامے بھی جاری کر دیئے ہیں ،غزل شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کا عزم ہے۔

(جاری ہے)

غزل شاہ نے بتایا کہ ان کی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کی رسم کے ساتھ ساتھ ایک میوزیکل شوکا انعقادبھی کیا جارہا ہے جس میں معروف گلوکارپرفارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :