Live Updates

حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب کرلی

منگل 12 فروری 2019 14:43

حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب کرلی
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی کو بحال کریں ملک میں دو طرح کے چھٹی کے نظام سے بچے اور والدین تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں ملک بھر کے بیشتر شہروں میں کاروباری ادارے جمعہ کے روز بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جمعہ کو معمول کے مطابق کھلے ہوتے ہیں اس طرح بچے والدین سے نہیں مل پاتے جس پر حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے مختلف وزارتوں سے رائے طلب کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :