وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر کے مفتی ء اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 12 فروری 2019 17:33

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر کے مفتی ء اعظم مفتی بشیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی ء اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مفتی بشیر الدین کشمیریوں کے حق، حق خودارادیت کے لیے ہمیشہ کھل کر آواز اٹھاتے رہے ہیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مفتی اعظم بشیر الدین کے بلندی ء درجات کیلئے دعاء کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نئے مفتی اعظم ناصر الاسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :