40 ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ

مرکزی بینک نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا، تاہم پہلے سے جاری کردہ انعامی بانڈز قائم رہیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 فروری 2019 23:38

40 ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء) 40 ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ، مرکزی بینک نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا، تاہم پہلے سے جاری کردہ  انعامی بانڈز قائم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 40 ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے 15 فروری سے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 فروری سے ملک میں 40 ہزار روپے مالیت کے نئے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا ہے اور اس کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق نیشنل سیونگ سینٹرز اور کمرشل بینکوں کو بھی 15 فروری کے بعد سے نئے انعامی بانڈز جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکلر کے مطابق پہلے سے جاری کردہ 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز قائم رہیں گے اور ان انعامات بھی فراہم کئے جائیں گے اور ان کی خریدو فروخت بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم 15فروری سے 40 ہزار روپے مالیت کا مزید کوئی انعامی بانڈ جاری نہیں ہوگا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر کو کل دفتری اوقات ختم ہونے سے پہلے پہلے فروخت ہونے والے انعامی بانڈز کی فہرست کی تفصیلات فراہم کر نے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کو عوام میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

40 ہزار روپے کا انعامی بانڈ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا بانڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے 40 ہزار روپے کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بانڈ کے اجراء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم پہلے سے موجود 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ قائم رہیں گے اور ان پر بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی تقسیم کیے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :