100 اور 1500 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 فروری 2019 16:27

100 اور 1500 کے  پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری 2019ء) 100 اور 1500 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج 15فروری کو فیصل آباد میں 100کے پرائز بانڈ کی 25ویں قرعہ اندازی ہوئی۔جس میں پرائز بانڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ قرعہ اندازی میں پہلا نمبر پر آنے والے خوش نصیب نے 281265 روپے کا انعام جیتا جس کا پرائز بانڈ نمبر 144844 تھا۔

۔جب کہ دوسرے نمبر کا پرائز بانڈ جیتنے والے نمبروں میں 015443, 236547, 466843 شامل ہیں۔دوسرے نمبر کے پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں نے 200000 مالیت کے پرائز بانڈ جیتے ہیں۔تیسرا انعام جیتنے والے امیدواروں کی لسٹ میں 1696 افراد شامل ہیں ۔یہ قرعہ اندازی فیصل آباد میں کی گئی تھی۔ انعام جیتنے والوں کے نام اردو پوائنٹ کے بزنس سیکشن میں شائع کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انعام جیتنے والوں کے نام معلوم کرنے کے لیے صارفین اردو پوائنٹ کے بزنس سیکشن میں 200پرائز بانڈ رزلٹ کی فہرست چیک کر سکتے ہیں.اس کے علاوہ 1500کے پرائز بانڈ کی 77ویں قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ قرعہ اندازی آج حیدرآباد میں کی گئی تھی۔

قرعہ اندازی میں پہلے نمبر پر آنے والے خوش نصیب نے 3000000 کا پرائز بانڈ جیتا۔جس کا پرائز بانڈ نمبر 051726 ہے۔جب کہ دوسرے نمبر کا پرائز بانڈ جیتنے والے نمبروں میں 265147, 266899, 395935 شامل تھے۔دوسرے نمبر کے پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں نے 1000000 کا انعام جیتا۔۔تیسرا انعام جیتنے والے امیدواروں کی لسٹ میں 1696 افراد شامل ہیں ۔ یہ قرعہ اندازی حیدرآباد میں کی گئی تھی۔ انعام جیتنے والوں کے نام اردو پوائنٹ کے بزنس سیکشن میں شائع کیے گئے ہیں۔ انعام جیتنے والوں کے نام معلوم کرنے کے لیے صارفین اردو پوائنٹ کے بزنس سیکشن میں 200پرائز بانڈ رزلٹ کی فہرست چیک کر سکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :