حکومت پنجاب کا سرکاری سکولوں میں درخت لگائو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پرائمری میں 15 ایلمینٹری میں 25 ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 35 پودے لگانے کا ہدف مقرر،تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری

جمعہ 15 فروری 2019 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) حکومت پنجاب کا سرکاری سکولوں میں درخت لگائو مہم شروع کرنے کا فیصلہ،پرائمری سکول میں 15 ایلمینٹری سکول میں 25 ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 35 پودے لگانے کا ہدف مقرر، تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں درخت لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فروری سے اپریل تک پوداس مہم کو جاری رکھنے ک افیصلہ کیا ہے، مہم کو موسم بہار درخت لگائو مہم کا نام دیاگیا ہے، جس کے تحت سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں قائم سرکاری سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے، پرائمری سکولوں میں 15 ، ایلیمنٹری سکولوں میں 35 ، صوبہ بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 35 پودے لگانے کا ہداف مقرر کیا گیا ہے ، جو فروی سے اپریل تک لگائے جائیں گے ، جس کیلئے تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ مہم کے پلان ترتیب دیکر 5 مارچ تک محکمہ کو جمع کروائیں ، ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکومت کی جانب سے پرفارما بنا کر بھجوا دیا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :