کوئٹہ کے شہریوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنے آنے والی نسلوں کو تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا شہر دیں،میر فاروق لا نگو
تاجر برادری نے ایڈمنسٹریٹر کو یقین دہانی کرائی ہے ،15 دن کے اندر دکانوں، پلازوں ، ہسپتالوں لیبارٹریز و دیگر سے غیر ضروری بورڈز ہٹائیںگے،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ
جمعہ 15 فروری 2019 21:40
(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات ہٹانے سے کوئٹہ شہر کی اصل خوبصورتی سامنے آئیگی اور شہری کھلے دل سے خریداری کے لئے آیا کرینگے جس کا فائدہ تاجر کو ہی ہوگا۔
ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے پاک شہر کا فائدہ ہمارے آنے والی نسلوں کو بھی ہوگا اور ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم انھیں ایک خوبصورت شہر وراثت میں دیں۔ اجلاس میں تاجروں نے تجاوزات سے انھیں درپیش مسائل سے بھی ایڈمنسٹریٹر کو آگاہ کیا اور اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کا اختتام اس بات سے ہوا ہے کہ تاجر برادری شہر میں تمام دکانوں، پلازوں، ہسپتالوں لیبارٹریز و دیگر سے تجاوزات اور غیر ضروری بورڈز ہٹائیں گے اس سلسلے میں تاجر برادری نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پندرہ (15) دن میں تجاوزات ختم اور بل بورڈز ہٹائیں گے اس سلسلے میں کار سرکار میں کسی قسم کی بھی مداخلت نہیں کرینگے اور کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی میں ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا ساتھ دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.