مکہ مکرمہ میں ابرج جبل عمر میں آگ لگ گئی

آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، امدادی ٹیموں کی آگ پر قابوپانے کی کوششیں جاری، ابھی کسی نقصان کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 فروری 2019 19:09

مکہ مکرمہ میں ابرج جبل عمر میں آگ لگ گئی
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2019ء) مکہ مکرمہ میں ابرج جبل عمر میں آگ لگ گئی،عمارت میں لگی آگ پر قابوپانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم ابھی کسی نقصان کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں ابرج جبل عمر میں آگ لگ گئی، آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لت لیا ہے۔ آگ سے آسمان پر دھوئیں کے بادل بن گئے ہیں۔

لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کے فوری بعد سکیورٹی ٹیمیں اور امدادی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں۔ سکیورٹی ٹیموں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ قریبی شاہراؤں پر لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی روک دیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے عمارت سے لوگوں کو باہر نکالنے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں آگ کے واقعے کی نوعیت بارے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں اور عمارت میں لگی آگ پر قابوپانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ تاہم ابھی کسی نقصان کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔