امریکی باکس آفس پرفلم’’ الیٹا بیٹل اینجل‘ ‘ کا راج

فلم نے 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 18 فروری 2019 11:53

امریکی باکس آفس پرفلم’’ الیٹا بیٹل اینجل‘ ‘ کا راج
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) امریکی باکس آفس پرسائنس فکشن فلم ’الیٹا بیٹل اینجل‘کا راج ، فلم نے 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ہدایت کار رابرٹ روڈریگز اورفلمساز جیمس کیمرون کی تیئس ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد لاگت کی بڑی بجٹ کی سائنس فکشن فلم نے ریلیزہوتے ہی فلم بینوں کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا، سائنس فکشن فلم’’الیٹا بیٹل اینجل‘‘ نے ابتدائی چار دنوں میں 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب سے آگے نکل گئی ہے۔فلم ’’ دا لیگو مووی 2؛ دا سیکنڈ پارٹ‘‘ نے 3 ارب 79 کروڑروپے سے زاید کا بزنس کیا اوردوسرے نمبرپرآگئی۔وارنربرادرزکی رومینٹک کامیڈی فلم " ازناٹ اٹ رومینٹک " نے 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے اورتیسرے نمبرپرآگئی۔

متعلقہ عنوان :