گلوکار افضل ماہی کا نیاگیت ’’مشہور ہوندے گئے‘‘ 22فروری کو ریلیز ہوگا

گلوکار کی آواز اور شاعر کے لفظوں میں جان تب ہوتی ہے جب عشق کی چوٹ لگی ہو،افضل ماہی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 فروری 2019 14:18

گلوکار افضل ماہی کا نیاگیت ’’مشہور ہوندے گئے‘‘ 22فروری کو ریلیز ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) گلوکار افضل ماہی کا نیا گیت ’’مشہور ہوندے گئے‘‘ 22فروری کو ریلیز ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوک گلوکارافضل ماہی کے نئے گیت کی آڈیو ، ویڈیوریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے جسے 22فروری کو ریلیز کر دیا جائے گا اس گیت کے شاعر اسحاق ڈار، ریکارڈسٹ اشرف مرزا ہیں، اس گیت کو ایس ایم گولڈ کمپنی ریلیز کرے گی ،ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے افضل ماہی نے بتایاکہ میرا یہ گیت شائقین موسیقی کو میرے سابقہ گیتوں سے بھی زیادہ پسند آئے گا ، انہوں نے کہا کہ گلوکار کی آواز اور شاعر کے لفظوں میں جان تب ہوتی ہے جب انہیں عشق کی چوٹ لگی ہو۔