میوزک کے ساتھ نعت پڑھنے سے نعت کا تقدس بر قرار نہیں رہتا،صفیہ اکرم قادری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 فروری 2019 12:17

میوزک کے ساتھ نعت پڑھنے سے نعت کا تقدس بر قرار نہیں رہتا،صفیہ اکرم قادری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) معروف نعت خواں صفیہ اکرم قادری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ گانوں کی طرز پر نعت پڑھتے ہیں، یہ مناسب نہیں کیونکہ جب لوگ گانوں کی طرز پر نعتیں پڑھیں گے تو سننے والوں کا دھیان گانوں کی طرف جا سکتا ہے جس سے نعت کا تقدس مجروح ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ میں بڑے افسوس کے ساتھ کہتی ہوں کہ آج کل کچھ لوگ میوزک کی ٹیون بنواتے ہیں اس کے مطابق کلام لکھواتے ہیں اور پھر وہ کلام پڑھ کر مقبولیت حاصل کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط اور نا مناسب ہے۔

(جاری ہے)

صفیہ اکرم قادری نے کہا کہ میوزک کے ساتھ نعت پڑھنے سے نعت کا تقدس بر قرار نہیں رہتا اس لئے میوزک کے ساتھ نعت پڑھنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نعتیں پڑھنے کا بچپن سے ہی بہت شوق تھا،کسی کو نعتیں پڑھتے دیکھتی تو میرا جی چاہتا کہ میں بھی ان کی طرح نعتیں پڑھوں دوسری بات جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ نعت خوانی سے میرے دل کو سکون محسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :