ڈھاکہ کی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونیوالوںکی تعداد 110ہو گئی

جمعہ 22 فروری 2019 18:00

ڈھاکہ کی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونیوالوںکی تعداد 110ہو گئی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 110 ہو گئی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق آگ گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجہ سے لگی ،عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔واضح رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکہ کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام موجود ہیں۔